AhlolBayt News Agency (ABNA)

source : ابنا
Freitag

17 Januar 2025

13:12:52
1523535

ایران اور روس کا اسٹراٹیجک سمجھوتہ؛

صدر پزشکیان کا دورہ روس / دو طرفہ تعاون کو مزید فعال کرے گا، ولادیمیر پوتین

روسی وفاق کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان نیا سمجھوتہ دو ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو زیادہ فعال اور متحرک کرے گا اسلامی جمہوریہ کے صدر آج ولادیمیر پوتین کی دعوت پر ماسکو پہنچے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج ولادیمیر پوتین کی دعوت پر ایران اور روس کے درمیان اسٹراٹیجک معاہدے پر دستخط کی غرض سے، روس کے دورے پر، دارالحکومت ماسکو پہنچے ہیں۔ وہ روسی صدر اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے صدر پزشکیان کے ساتھ ملاقات کے موقع پرکہا: جناب پزشکیان کا دورہ روس خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس موقع پر ایران اور روس کے مابین عظیم تزویراتی پر دستخط ہونگے۔

انھوں نے کہا: ایران اور روس کے درمیان نیا سمجھوتہ دو ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو زیادہ فعال اور متحرک کرے گا۔

انھوں نے صدر پزشکیان سے مخاطب ہو کر کہا: آپ کا آج کا یہ دورہ غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دورہ نہ صرف ہمیں باہمی تعاون کی مختلف جہتوں پر بات چیت کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ ہم روس اور ایران کے درمیان تزویراتی شراکت پر مبنی بنیادی معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110